ابنا: المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مسلح دہشتگردوں نے آج شمال مشرق لبنان میں واقع بلدۃ سہلات شہر پر پانچ میزائیل داغے ۔شام کے مسلح دہشتگرد کئي مہینوں سے شام کی جھڑپوں کا دائرہ لبنان کی سرزمین کے اندر تک پھیلانا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیۓ انھوں نے متعدد مرتبہ اس ملک میں کارروائياں بھی انجام دی ہیں۔لبنان پر کیۓ جانے والے اس میزائیلی حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کی ابھی تک کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ادھر لبنان کی پارلیمنٹ کے رکن علی خریس نے ملک میں فرقہ واریت کو اقتدار اعلی کے کمزور ہونے کا باعث قرار دیا ہے۔ علی خریس نے بیروت میں سنی علماء پر کۓ جانے والے حملے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی جھڑپیں لبنان کے قومی اتحاد کو کمزور کرنے کا سبب بن سکتی ہیں اس لیۓ دشمنوں کی سازشوں کے بارے میں خبردار رہنا چاہۓ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت لبنان میں فرقہ واریت پھیلا کر استقامت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
19 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 401652
شام کے مسلح دہشتگردوں نے شمال مشرقی لبنان کو میزائیلی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔